کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کا بیان

March 20, 2020

عالمی وبا کرونا وائرس سے متاثر ایک مریض کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنا مذاق نہیں ہے، ہر شخص کو اسے سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔

کرونا وائرس سے متاثر ایک مریض نے سوشل میڈیا پرا پنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی تصدیق ہونا ایک پریشان کن بات ہے، ہر شہری اس وبا کو سنجید گی سے لے، سنجیدگی وقت کی ضرورت ہے۔

متاثرہ مریض نے کہا کہ ماسک استعمال کریں اور دوسرے شخص سے ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں، انتہائی ضرورت کے بغیر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

متاثرہ مریض نے کہا ہے کہ میری حالیہ ٹریولنگ ہسٹری نہیں اورنہ ہی کسی باہرسے آنے والے سے ملا ہوں مگر مجھے وائرس یہیں سے لگا اس سے آپ معاملے کی حساسیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کا وائرس کے حملے کی صورت میں ظاہر ہونے والی علامات سے متعلق کہنا تھا کہ مجھے تیز بخار، نزلہ، خشک کھانسی، گلا سوکھنا اور کمزوری تھی۔

متاثرہ مریض کا کہنا تھا کہ اپنے حلقہ احباب میں جن سے ملا انہیں بتادیا ہے کہ وہ ان علامات پر نظر رکھیں۔

متاثرہ مریض نے سندھ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا شکر گزار ہوں جس نے میرے کیس پر تیزی سے کام کیا اور میری سوچ سے بڑھ کرکم وقت میں مجھے تمام طبی سہولتیں دی گئیں۔