وائرس سے بچاؤ کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں، شرف الزماں

March 21, 2020

کراچی (پ ر) سندھ حکومت خصوصاً وزارت تعلیم کی جانب سے کرونا وائرس سے بچائو کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (سندھ) پسما کے چیئرمین شرف الزماں اور ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ کے چیئرمین بشیر احمد چنہ نے کراچی سمیت سندھ بھر کے کے شہروں میں اپنے ویڈیو خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی تا کشمور تعلیمی حلقوں میں موجود اضطراب ختم ہوگیا ہے۔