ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے امریکی انتظامیہ کھربوں ڈالر کا پیکیج بل سینیٹ سے منظور نہ کرواسکی

March 24, 2020

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی انتظامیہ کورونا وائرس کے اثرات سے بحران کا شکار ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لئے کھربوں ڈالر کے پیکیج کا بل اکثریت کے باوجود امریکی سینیٹ سے منظور نہ کرواسکی جس کے بعد حکمران جماعت ریپبلکن پارٹی اور حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے بل منظورنہ ہونے پر ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ بل کی حمایت اورمخالف میں برابر47،47ووٹ پڑے، منظوری کیلئےاسکی حمایت میں60ووٹ درکارتھے،معیشت کو پہنچنے والےنقصان کی ذمہ داراپوزیشن ہے، حکمران جماعت کی بل کی حمایت نہ کرنے پر ڈیموکریٹس پر تنقید،فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں بل پر ووٹنگ کے دوران اپوزیشن جماعت ڈیمرکریٹک پارٹی کےکسی رکن نےبل کی حمایت میں ووٹ نہیں دیااوراگرچہ حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کو سینیٹ میں اکثریت حاصل تھی تاہم اس کے پانچ ارکان کورونا وائرس کے باعث رضاکارانہ طورپر قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شریک ہی نہ ہو سکے۔