• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سخت فیصلے شہریوں کی صحت کے تحفظ کیلئے کررہی ہے‘ندا کاظمی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ندا کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت سخت فیصلے شہریوں کی صحت کے تحفظ کیلئے کررہی ہے عوام کے تعاون کے بغیر صورتحال کو کنٹرول نہیں جاسکتا ہے ۔ موجودہ صورتحال میں ہمیں ایک قوم بن کر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو شہر کے مختلف علاقوں کیے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کوئی عام بیماری نہیں جس سے عام حالات میں لڑا جاسکے اس کیلئے ہمیں سب کو حکومت کساتھ تعاون کرتے ہوئے گھروں تک محدود رہ کر محکمہ صحت کی بتائی جانے والی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے ۔صوبائی حکومت ، سیکورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے تاہم لوگوں میں شعور کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر کوئٹہ میں 1700 سے زائد دکانیں سیل کی گئیں ، 90 کے قریب لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گھروں سے نکلنے والے اکثر لوگوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے شعور کی کمی ہے تاہم انتظامیہ اور حکومت کی کوشش ہے کہ ان میں کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کو فروغ دیا جائے ۔
تازہ ترین