سعودی وزارت صحت نے سانس کی شدید بیماری سے متعلق وائرس کی خبروں کی وضاحت کی ہے۔
ریاض سے جاری بیان میں سعودی وزارت صحت نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ پر پھیلنے والی خبریں گمراہ کن ہیں۔
سعودی وزیر صحت کے معاون ڈاکٹر عبداللّٰہ عسيری کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی پورٹ معمول کی نوعیت کی ہے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کے بعد ایم ای آر ایس وائرس کے کیسز انتہائی کم سطح پر ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں صحت کی صورتحال مکمل طور پر مستحکم ہے، عوام کو وائرس سے متعلق کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں۔