کورونا وائرس، لیونل میسی کا1ملین یورو عطیہ کرنےکا اعلان

March 25, 2020

بارسلونا فٹبال کلب کے کپتان لیونل میسی نےکورونا کے خلاف جنگ کےلیے ایک ملین یورو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ رقم بارسلونا کے اسپتال کلینگ اور ارجنٹینا کے دیگر میڈیکل سینٹرز میں استعمال ہو گی ۔

دوسری جانب انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کے مینجر پیپ گارڈیولا نےبھی ایک ملین یورو عطیہ کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔