لاک ڈاؤن کےدوران مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے کی شکایت

March 26, 2020

ٹنڈوجام (نامہ نگار) حکومت سندھ کی جانب سے لاک ڈاؤن کے بعد ٹنڈوجام میں دکانداروں نے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کیو جہ سے عوام پریشانی کا شکار ہیں، لوگوں نے شکایت کی ہےکہ کچھ دکاندار کھانے پینے کی اشیاء پر مقررہ قیمتوں سے زائد رقم وصول کر رہے ہیں، خصوصا گلی محلوں میں موجود عوام سے ناانصافی کر رہے ہیں، دکانداروں کا موقف ہے کہ ان کو ایک طرف مال اوپر سے ہی مہنگا مل رہا ہے اور دوسرا یہ کہ مال شارٹ ہے، خصوصاً سبزیاں بہت مہنگی مل رہی ہیں، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو چائیے کہ وہ معاملے کا نوٹس لے اور زائد قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرے، تاکہ لاک ڈاؤن کے دوران ٹنڈوجام کی عوام کو کھانے پینے کی اشیاء آسانی سے اور سرکاری نرخوں پر مل سکیں۔