ہم آپکی خاطر سڑکوں پر، آپ ہماری خاطر گھروں میں رہیں، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ

March 26, 2020

کوئٹہ (خ ن) ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل اور چیف میٹروپولیٹن آفیسر عطاء اللہ بلوچ کی ہدایات کے مطابق حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں شعبہ فائر بریگیڈ کے چیف فائر آفیسر عبدالحق اچکزئی اور انچارج کورونا وائرس حفاظتی سپرے جعفر خان کاسی کی نگرانی میںفائر بریگیڈ بوزر اور مینوول ہینڈ پمپ کے ذریعے ہزارہ ٹاؤن، مری آباد کے بعد چمن ہائوسنگ، جی او آر کالونی، شہر کی مختلف مساجد، آئی جی دفتر، آئی بی ہیڈ کوارٹر، دفتر این ایچ اے، پی پی ایچ آئی کے دونوں دفاتر و دیگر علاقوں میں جراثیم کش کورونا حفاظتی سپرے کیا گیا، ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپکی خاطر سڑکوں پر ہیں لہذا آپ ہماری خاطر گھر میں رہیں تا کہ کورونا وائرس سے جاری جنگ میں ہم کامیاب ہو سکیں، انہوں نے کہا کہ میکینکل اور سینیٹیشن صفائی شیڈول کے مطابق موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے تین شفٹ میں کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن اپنی خدمات دن رات جاری رکھے ہوئے ہے اور اس ضمن عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔