ملکی پیداوار برقرار رکھنے کے لیے پیٹرول کی درآمد روکنے کا فیصلہ

March 27, 2020

کورونا وائرس کی وجہ سے پیٹرول کی کھپت میں کمی آگئی ہے، حکومت نے ملکی پیداوار برقرار رکھنے کے لیے پیٹرول کی درآمد روکنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے اس حوالے سے آئل کمپنیز ایڈوائزی کونسل کو ہدایت جاری کردی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے پریشان پاکستانیوں کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میںریلیف کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میںپیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔