برطانوی وزیرصحت میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

March 27, 2020

وزیراعظم بورس جانسن کے بعد برطانوی وزیرصحت میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برطانوی وزیرمیٹ ہینکاک کے مطابق کورونا وائرس کی علامات محسوس ہورہی تھیں، اس لیے ٹیسٹ کرانے پر کورونا وائرس پازیٹو آیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ اب وہ گھر بیٹھ کر ویڈیو لنک کے ذریعے ذمہ داریاں پوری کریں گے۔


واضح رہے کہ جمعے کو برطانیہ میں کوروناوائرس سے مزید 181 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 759 ہوگئی ہے۔

ایک روز میں برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی اب تک سب سے بڑی تعداد ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 3 ہزار کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں، اس طرح متاثرین کی تعداد 14,579 ہوگئی ہے۔