دبئی: گھر پر رہنے کی سخت ہدایت، جرمانے کا اعلان

March 27, 2020

دبئی: گھر پر رہنے کی سخت ہدایت، جرمانے کا اعلان

کورونا وائرس کے باعث دبئی کے لوگوں کو گھروں پر رہنے کی سخت ہدایت کردی گئی ہے۔

شہریوں کو موبائل فون پر بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک گھروں میں رہیں۔

پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلاوجہ گھومنے پھرنے پر 500 درہم تک کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوسری بار بلاوجہ گھومتے پائے جانے پر جرمانے کی رقم دگنی کی جائے گی جبکہ تیسری بار قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ 4 گنا وصول کیا جائے گا۔

رات کو دبئی کی سڑکوں پر جراثیم کش اسپرے کیا جارہا ہے، اسپرے کے دوران تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ رات 33 لاکھ 85 ہزار 570 افراد گھر پر رہے۔