بیلجیئم نے لاک ڈاؤن کی مدت 18 اپریل تک بڑھادی

March 27, 2020

بیلجیئم میں حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا کر 18 اپریل تک کردی۔

مدت میں یہ اضافہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماہرین پر مشتمل کرائسسز مینجمنٹ سینٹر کی مشاورت سے کیا گیا۔ اس حوالے سے اعلان بیلجئیم میں قائم عبوری حکومت کی وزیر اعظم صوفی ویلمس نے سیاسی قیادت پر مشتمل نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد کیا۔

یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں حکومت نے 3 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ لیکن ماہرین سے مشورے اور فیلڈ سے آنے والی رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مدت میں مزید 2 ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ماہرین نے اس کے پھیلاؤ کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن یا گھروں میں محدود رہنے کو بچاؤ کا اس وقت واحد قابل عمل حل قرار دے رکھا ہے۔