پریانکا چوپڑا نے ڈبلیو ایچ او کا واش ہینڈ چیلنج قبول کرلیا

March 28, 2020

پریانکا چوپڑا نے ڈبلیو ایچ او کا واش ہینڈ چیلنج قبول کرلیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ملنے والا واش ہینڈ چیلنج قبول کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ گزشتہ روز بھارتی فلم اسٹار پریانکا چوپڑا نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پریانکا چوپڑا کورونا وائرس سے بچاؤ کی وجہ سے اپنے ہاتھوں کو دھوتی نظر آرہی ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے اپنی ویڈیو میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ ’اُن کو ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ملنے والے ہاتھ دھونے کے چیلنج میں چُنا گیا ہے۔‘بھارتی فلم اسٹار کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ گانا گاتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو دھو رہی ہیں۔اُنہوں نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے Safe Hand چیلنج قبول کرکے مکمل کرلیا ہے اور اِس ویڈیو میں آپ کو صحیح طریقے سے دھونا سِکھاؤں گی۔ پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ ’اپنے ہاتھوں کو صاف رکھنا زندگی بچانے کا ایک سادہ اور آسان طریقہ ہے۔بھارتی فلم اسٹار نے کہا کہ ’جو گانا میں گا رہی ہوں آپ یہ گانا گاتے ہوئے 20 سیکنڈز تک ہاتھ دھوئیں۔