پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے سکولز کو جاری کردہ رقم میں کٹوتی

March 28, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف ) نے فاس پروگرام کے حامل سکولز کو گزشتہ روز آن لائن پیمنٹس جاری کر دیں۔پیف کی طرف سے کٹوتیاں کرکے رقم جاری کی گئی ہے۔اس صورتحال پر پیف سکولز مالکان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈی غریب طلبا وطالبات کو مفت تعلیم کی فراہمی کے پروگرام کو ثبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے وہ اس طرح کے حربے استعمال کر رہے ہیں۔