پوری قوم ڈاکٹرز اور طبی عملے کی طرف دیکھ رہی ہے، شہباز شریف

March 28, 2020

پوری قوم ڈاکٹرز اور طبی عملے کی طرف دیکھ رہی ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج پوری قوم اپنے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کی طرف دیکھ رہی ہے۔

شہبازشریف کی زیر صدارت کورونا کی صورتحال پر نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے اجلاس کے دوران کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر طبی ماہرین اور ڈاکٹرز سے مشاورت کی جبکہ اجلاس میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کے افراد بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

شہبازشریف نے کہا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ آج میرے ساتھ اس مشاورت میں شریک ہوئے۔

انہوںنے کہا کہ آج پوری قوم اپنے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کی طرف دیکھ رہی ہے، جبکہ کورونا کے خلاف جنگ میں آپ فرنٹ لائن سولجرز ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ آج پوری قوم ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو سلام پیش کرتی ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ ہمارے ہیروز ہیں۔

صدر مسلم لیگ ن نے مسلح افواج، رینجرز، پولیس اور دوسرے افسران اور عملے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔