سندھ: معمولی نوعیت کے قیدی رہا کرنے کا فیصلہ

March 28, 2020

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سندھ کی جیلوں میں معمولی نوعیت کے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی جیل خانہ جات کی سمری بھی منظور کرلی ہے۔

اس حوالے سے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی نے بتایا کہ جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں کو 4 مہینے کی عارضی رہائی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معمولی نوعیت اور کم قید کے ایک ہزار قیدیوں کو فائدہ ہوگا۔

اعجاز جاکھرانی کا کہنا تھا کہ سمری کا اطلاق نیب کے کیس میں سزا یافتہ قیدیوں پر بھی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏فیصلے کا اطلاق سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔