شہزادہ ولیم اور اہلیہ کاکورونا وائرس کےدوران دماغی صحت کا خاص خیال رکھنےکامشورہ

March 30, 2020

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نےکورونا وائرس کے دوران دماغی صحت کا خاص خیال رکھنے کامشورہ دیاہے۔برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ گزشتہ چند ہفتے سب کے لیے بے چین اور پریشان کن رہے،ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا اور دماغی صحت کا خیال رکھنے کے لیے راستہ تلاش کرناہوگا۔ ٹوئٹر پیغام میں کہاگیا کہ ہر روز آسان اقدامات کرتے ہوئے ہم سب آنے والے وقت کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔