کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ کی حلقہ بندی کا کام مکمل

March 30, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ کی حلقہ بندی کا کام مکمل ہوگیا ہے اور حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں شائع کردی گئی ہیں جس کے مطابق کوئٹہ کینٹ کے بلدیاتی حلقے پانچ واڑدز پر مشتمل ہیں جن کی تفصیلات ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں بلوچستان میں لورلائی اور ژوب کنٹونمنٹس کی حلقہ بندیوں کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز و کنوینرز سے تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 27 مارچ کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی تھیں ۔