ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر مزید 3 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔
بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک پیغا م میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر مزید 3مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جن کے بعد کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی صحتیاب ہونے کی تعداد 54 ہوگئی ہے ۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا ہے کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں نے خود کو آئیسولیشن میں رکھا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو آ ئسولیش میں رہ کر ہی شکست دی جا سکتی ہے اور یہی اس کا واحد علاج ہے ۔