چارسدہ، میاں بیوی میں کورونا کی تصدیق، گاؤں قرنطینہ قرار

April 01, 2020

چارسدہ کے میاں بیوی میں کورونا کی تصدیق کے بعد گاؤں جمال آباد کے 14 گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر عدنان جمیل کے مطابق چارسدہ کے گاؤں جمال آباد میں میاں بیوی میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد گاؤں کے 14 گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر عدنان جمیل کے مطابق گاؤں کےتمام راستوں پر پولیس تعینات ہے جبکہ اسپرے بھی کی جا رہی ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنرعدنان جمیل کا کہنا ہے کہ گاؤں جمال آباد میں میڈیکل ٹیم پہنچ گئی ہے جبکہ لوگوں کو گھروں میں رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی جا رہی ہے ۔