امریکا کا میر جاوید رحمٰن کی وفات پر اظہار افسوس

April 01, 2020

امریکا کا میر جاوید رحمٰن کی وفات پر اظہار افسوس

امریکا نےجنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میر جاوید رحمٰن کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ایک بیان میں کہا کہ میر جاوید رحمٰن پاکستان میں آزاد صحافت کی اہم آواز تھے، ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔

امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی ترجمان اسکاٹ رابنس نے بھی میر جاوید رحمٰن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ میر جاوید رحمٰن کے اہلخانہ سے ان کی وفات پر تعزیت کرتے ہیں۔