کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل کیس میں ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل پر وکلا طرفین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل کیس میں ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔