خیبر پختونخوا ٗہائی ویز پر چلنے والی 5ہزارگاڑیاں بند ٗمسافروں کی سکریننگ

April 03, 2020

پشاور( کرائم رپورٹر) ٹریفک پولیس نے ہائی ویز پر مسافر گاڑیوں پر پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالی 5ہزار گاڑیاں بند کر کے قریبی ہسپتالوں میں مسافروں کی سکریننگ کی ۔ڈی آئی جی ٹریفک خیبر پختونخوا محمد کریم خان کی ہدایت پر ہائی ویز پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکاروں نے پبلک ٹرانسپورٹ کے چلنے پر پابندی کی خلاف وررزی کرنے والی پانچ سو گاڑیوں کو بند کردیااورڈرائیوروں کو چالان کردیا اس دوران پولیس نے مسافروں کو مقامی ہسپتالوں میں پہنچایا اور وہاں ان کی کورونا وائرس ٹیسٹ کئے ٗڈی آئی جی ٹریفک محمد کریم خان نے گزشتہ روز ہائی ویز کا دورہ کیا اور 25مارچ سے بہترین ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کیں ۔