بھارت کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 6 ارب ڈالرز قرض کی ضرورت

April 04, 2020

اسلام آباد(صالح ظافر) بھارت کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے6ارب ڈالرز قرض کی ضرورت ہے۔ عالمی بینک پہلے ہی بھارت کو 1 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ کرچکا ہے۔ جب کہ بھارتی حکومت کی ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ عالمی بینک کے ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ءصرف صحت کے معاملات کے لیے ہی چیلنج نہیں ہے بلکہ اس کے سماجی اور اقتصادی اثرات بھی مرتب ہورہے ہیں۔ بھارت میں اس حوالے سے بھی شدید تحفظات پائے جاتے ہیں کہ دیہی علاقوں سے جو لوگ شہروں میں محنت مزدوری یا روزگار کے حصول کے لیے گئے تھے وہ اپنے گھروں میں کہیں کورونا وائرس لے کر تو نہیں لوٹ رہے۔