نشتر آئیسولیشن وارڈ میں حاضری کی پابندی ٹھیک نہیں،پائینرز یونٹی

April 05, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر انتظامیہ نے ہسپتال کے ہرشعبہ کے سینئر رجسٹرارز کو دن میں تین بار کورونا وائرس کے لئے قائم آئیسولیشن وارڈ میں حاضری کا پابند کردیا،اس پر پائینرز یونٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ،ڈاکٹر آصف رائو،ڈاکٹر نصرت بزدار اور ڈاکٹر ساجد اختر کا کہنا تھا کہ اس سے کرونا کے پھیلنے کے خدشات مزید بڑھیں گے، نشتر انتظامیہ ہوش کے ناخن لے ۔