لاک ڈائون کی وجہ سے معذور افراد ڈپریشن کا شکار ہو گئے،ڈاکٹر خالد نیازی

April 05, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) معذور افراد کی بحالی کے ماہر ڈاکٹر خالد نیازی نے کہا ہے کہ لاک ڈائون کی وجہ سے معذور افراد ڈپریشن کا شکار ہو گئے ہیں، بے روزگاری، مہنگائی کی وجہ سے معذور افراد کی زندگی مشکل ہو گئی ، لاک دائون سے معذوروں افراد کی تمام علاج گاہیں دوہفتوں سے بند ہیں جس وجہ سے ادویات،علاج معالجہ اور بحالی کاکام مکمل بند ہے، معذور افراد بے روزگار ہو چکے ہیں، معذور افراد کو احساس پروگرام کے ذریعے کفالت نہیں ہو رہی۔