اسلام آباد میں پولن کی مقدار13 ہزارفی مکعب میٹر سے زیادہ ہوگئی

April 05, 2020

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار 13 ہزار 52 فی مکعب میٹر ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ہوئی بارش کے سبب شہر میں پولن کی مقدار میں کمی واقع ہوئی تھی جس میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق پولن کی مقدار زیادہ ہونے سے سانس کے مرضمیں مبتلا افراد کو سانس لینے اور دل کی دھڑکن تیز ہونے کی شکایت ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پولن الرجی سے بچاؤ کے لیے گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔