لاک ڈائون میں معمر افراد جدید ٹیکنالوجی استعمال کریں، شیلا ہنکاک

April 06, 2020

لندن (پی اے) شیلا ہنکاک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈائون کے دوران معمر افراد کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہئے۔ اپنے گھر میں ریکارڈ کئے گئے ایک پیغام میں 87 سالہ اداکارہ نے معمر افراد سے درخواست کی کہ وہ سوشل میڈیا پر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ معمر افراد کو چاہئے کہ وہ لاک ڈائون کے دوران کیچڑ میں پھنس نہ جائیں بلکہ ژوم پر سوار ہوں۔ تھیٹر، ٹی وی اور فلم سٹار نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ ہے کہ میں خود فلم بندی کی عادی نہیں ہوں۔ حقیقت میں جب تک میں آئسولیشن میں نہیں گئی تھی، تب تک میں بھی یہ بالکل نہیں کرسکتی تھی، جب میرے بچوں اور گرینڈ چلڈرن نے اصرار کیا کہ میں بھی خود کو سوشل میڈیا میں ملوث کروں۔ شیلا ہنکاک نے کہا کہ اس سے پہلے میں نے سوچا تھا کہ یہ بہت پیچیدہ ہے اور میں اس میں نہیں الجھ سکتی لیکن اب میں واٹس ایپ، ژوم،سکائپ اور آپ جس کا بھی نام لیں، میں وہ استعمال کر سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ یہاں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اب تک یہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ اس کام کو نہیں کر سکتے لیکن آپ غلط ہیں، آپ کو بات کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی ٹی وی پر نشر ہونے والی ویڈیو میں انہو ں نے کہا کہ میں کہتی ہوں کہ فون بہت اچھا ہے لیکن یہ ویسا نہیں ہے جس نظر سے لوگ دیکھتے ہیں، آپ ایک گروپ کے طور پر بات کر سکتے ہیں، یہ حیرت انگیز ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے معمر افراد سے کہا کہ وہ کیچڑ میں نہ پھنسں جائیں بلکہ اپنے آپ سوشل میڈیا میں شامل کریں۔ شیلا ہنکاک کے شوہر انسپکٹر مورس سٹار جان تھا کا 2002 میں انتقال ہو گیا تھا۔ شیلاکا کہنا ہے کہ میں جانتی ہو ں کہ بہت سے ایسے افراد، جن کے پاس فون اور آئی پیڈ نہیں ہیں، وہ تنہا ہیں اور مجھے یہ سوچ کر خوف آرہا ہے کہ وہ ان پر کیا گزر رہی ہوگی، شاید ہم والنٹیئرز کے توسط سے ان کو کچھ منظم کرسکتے ہیں، تاکہ ان کے ساتھ رابطہ قائم ہو سکے۔ انہو ں نے کہا کہ میں نے لوگوں کے ساتھ بات نہیں کی تھی اور گزشتہ ہفتے میں نے لوگوں کے ساتھ بہت زیادہ حصہ لیا اور یہ خاصا غیر معمولی ہے۔ ان کی یہ اپیل آئی ٹی وی کی بریٹن گیٹ ٹاکنگ مینٹل ہیلتھ کمپین کا ایک حصہ ہے، جس کو معاشرے پر کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے ہفتہ کی شب ٹیک اوے کے دوران آنٹ اینڈ ڈیک نے ری لانچ کیا ہے۔ ڈیوینا میکال، سوزانا ریڈ اور گورڈن رامسی جیسے سیلیبرٹیز اس میں حصہ لے رہے ہیں۔