ٹاؤن شپ ماڈل بازار میںسپرے ٹنل نصب

April 06, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)کوروناوائرس کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نے ماڈل بازاروں میں سخت انتظامات کیئے ہیں ٹاؤن شپ ماڈل بازار میں جراثیم کش سپرے ٹنل تنصیب کر دی گئی۔دیگر ماڈل بازاروں میں چند روز میں جراثیم کیش ٹنل نصب کردی جائیں گی۔ماڈل بازاروں میں انے والے شہریوں کے ہاتھ سینٹائزر سے صاف کروا کر داخل کروایا جا رہا ہے ۔ ماڈل بازاروں میں میاں پلازہ ،شیر شاہ کالونی وحدت روڈ ،چوہنگ ،سبزہ زار ،رائیونڈ ،چائینہ سکیم ،ٹھوکر نیاز بیگ اور ہربنس پورہ شامل ہیں۔