کوروناوائرس کو شکست دینے کے امکانات بڑھنے لگے

April 06, 2020

عالمی وبا کوروناوائرس سے بھاری جانی نقصان کے بعد اس کو شکست دینے کے امکانات بڑھنے لگے ہیں مگر رواں ماہ انتظار کرنا ہوگا۔

ایسوسی ایشن آف ہنگامی معالجین کے صدر پیٹرک پیلوکس کا کہنا ہے کہ ایک دن نول کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت لی جائے گی لیکن اس کے بعد جو نئی دنیا ہمارے سامنے آئے گی وہ اس دنیا سے بہت مختلف ہوگی ۔

کووڈ 19 سے 60 ہزار سے زائد لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے اور اس وباسے متاثر ہونے والے دس لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جو ابھی تک ترقی یافتہ ممالک میں بھی اپنے عروج پہنچ چکی ہے۔

انسانی اموات کے علاوہ کورونا وائرس ان گنت سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں کے لیے بھی خطرہ ہے، کورونا وائرس جاتے ہوئے تبدیلی کی ایک نئی لہر کو متحرک کردے گا جو آنے والے برسوں میں ہماری نئی طرح کی دنیا کو تشکیل دے گی۔

اس وائرس کے پھیلاؤ کو سست کرنے کے لیے کئے گئے لاک ڈاؤن سے کچھ معیشتیں پوری طرح سے پگھل سکتی ہیں۔

فنانشل مارکیٹیں حالیہ بحران سے قبل ان سطحوں تک کبھی بھی نہیں پہنچیں ہیں۔