روس نے خلاء میں اجارہ داری کا امریکی دعوی مسترد کر دیا

April 08, 2020

ماسکو (اے پی پی) روس نے خلا میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس امریکی اقدام سے خلاءکی تسخیر میں بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ شکنی ہوگی۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر میں کہا ہے کہ امریکیوں کو بیرونی خلاءمیں موجود وسائل کی تجارتی بنیادوں پر دریافت، ان کے حصول اور استعمال کا حق ہونا چاہیے۔