پاکستان کورونا کا علاج دریافت کرنے والے ممالک میں شامل

April 08, 2020

پاکستان کورونا کا علاج دریافت کرنے والے ممالک میں شامل

پاکستان کورونا کا علاج دریافت کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا، کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کےلیے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد بھی امریکی قومی ادارہ صحت کے ساتھ رجسٹرڈ ہوگیا ہے، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کہتے ہیں کہ 75 افراد کو تین گروپس میں تقسیم کر کے 3 مختلف ادویات سے علاج کا تجربہ کیا جائے گا جبکہ ان تجربات کی روشنی میں دنیا کو کورونا وائرس کی دوا میسر آنے کی امید ہے۔

پاکستان کو کورونا وائرس کاعلاج دریافت کرنے والے ممالک میں شامل کر لیا گیا، ایوب میڈیکل کمپلکس کی 20رکنی ٹیم مریضوں پر تجربات کرنے کے لیے اہل قرارامریکی قومی ادارہ صحت کی لائبریری برائے ادویات نے پاکستان کو فہرست میں شامل کیا۔

ایوب میڈیکل کمپلکس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ماہرین کی قابلیت کے اعتراف میں دوا کا تجربہ کرنے کی اجازت دی گئی۔

ڈاکٹر عمرفاروق نے کہا کہ پچیس پچیس مریضوں کے تین گروپ بنائے جائیں گے، ایک گروپ کو2 ادویات ارتھرومائسین اور کلورو کوائن دی جائیں گی۔

پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ دوسرے گروپ کے مریضوں پر ایک دوا کلورو کوائن کا تجربہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے گروپ میں شامل پچیس مریضوں روایتی طریقہ علاج اختیار کیا جائے گا۔

ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ مریضوں کا چناؤ ان کی صحت،عمر اور مرض کی شدت کی بنیاد پر ہوگا۔

پروفیسر عمر فاروق نے کہا کہ عارضہ قلب یا دوسرے بڑے مرض میں مبتلا شخص پر تجربہ نہیں ہوگا۔

ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ تینوں گروپ سے حاصل کردہ نتائج امریکی ادارہ برائے قومی صحت کو بھجوائے جائیں گے۔

انہوںنے کہا کہ ایف ڈی اے کی منظوری کے بعد کورونا کی دوا دنیا کو میسر آنے کی امید کی جا سکتی ہے۔