انڈر12 ایشین بیس بال ری شیڈول

April 09, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تائیوان کے بیس بال حکام نے کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے انڈر12 ایشین بیس بال چیمپئن شپ نومبر میں ری شیڈول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان فیڈریشن کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کے مطابق پہلے یہ مقابلے رواں سال جولائی میں ہونے تھے، اب نومبر میں ہوں گے۔ دریں اثناء پاکستان ٹیم کے کھلاڑی اورآفیشلز نے اپنی تنہائی ختم کرکے سیلف پریکٹس شروع کردی ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کھلاڑی ٹیم آفیشلز کے ساتھ وڈیو کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔