ناکوں پر روکے جانے سے ڈاکٹرز پریشان

April 09, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کے باعث حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث کراچی کے ڈاکٹرز بھی پریشان ہوگئے۔ہیں ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہجگہ جگہ ناکے لگے ہونے کے باعث انہیں بھی اسپتالوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹرقیصر سجاد کے مطابق شہرمیں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹروں کو بھی مختلف ناکوں پر روکا جا رہا ہے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ناکے پر روک لیا جاتا ہے، اور انہیں واپس جانے کا کہا جاتا ہے۔