لاک ڈاؤن بہت موثر رہا، مرتضیٰ وہاب کا اظہار تشکر

April 17, 2020

سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ الحمداللّٰہ آج 12 سے 3 بجے تک لاک ڈاؤن بہت موثر رہا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ علمائے کرام اور شہریوں کی حمایت کے لئے بہت مشکور ہیں۔ بہادر پولیس اہلکاروں اور رینجرز کے جوانوں کو بھی خراج تحسین جنہوں نے لاک ڈاؤن کو ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب تمام شہریوں سے گزارش ہے اس لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے میں اپنی اور ہماری مدد کریں، اسی میں ہم سب کی بہتری ہے۔