کئی ملکوں میں لاک ڈاؤن نرم ہورہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

May 01, 2020

کئی ملکوں میں لاک ڈاؤن نرم ہورہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ بہت سے ملکوں میں لاک ڈاؤن بتدریج نرم ہورہا ہے۔

میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فائدہ تب ہوگا جب ایس او پیز پر عمل ہوگا۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا تو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ٹریننگ کا عمل جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ سینٹرز میں رکھے گئے 14 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے یہ بھی کہا کہ ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 285 ہوچکی ہے جس میں پچھلے چند روز کے دوران ہونے والی اموات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 24 افراد جان کی بازی ہار گئے۔