• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا کے مزید 990 کیسز سامنے آگئے


ملک میں کورونا وائرس کے مزید 990 کیسز سامنے آگئے، مہلک وائرس مزید 24 زندگیاں نکل گیا۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق ملک میں جان لیوا وائرس سے مجموعی طور پر 385 اموات ہوچکی ہیں۔

ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 16ہزار 817 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اب تک 4 ہزار 315 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 385 ہوگئی۔

این سی او سی  کے مطابق سندھ میں112، پنجاب میں 106، کے پی میں 146، گلگت بلتستان میں3 اور بلوچستان میں 14 اور وفاقی دارالحکومت میں بھی کورونا سے 4 اموات ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا میِں مبتلا 142 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 16 ہزار 817 ہوگئی، جبکہ ملک میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 12 ہزار 117 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب میں کورونا کیسزکی تعداد سب سے زیادہ 6340 تک پہنچ گئی، سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 6053، خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 2627، اسلام آباد میں 343، بلوچستان میں1049، گلگت بلتستان میں339 اور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 66 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 4 ہزار 315 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7971 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔

تازہ ترین