• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفاظتی سامان کی چوتھی کھیپ کی ترسیل مکمل،این ڈی ایم اے

حفاظتی سامان کی چوتھی کھیپ کی ترسیل مکمل،این ڈی ایم اے


نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان کی چوتھی کھیپ کی ترسیل مکمل ہوگئی ہے اور آج آزاد کشمیر اور پنجاب کےاسپتالوں کو بھی سامان ارسال کردیا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ میڈیکل پروفیشنلز کے لیے 9 لاکھ 50 ہزار سے زائد سرجیکل فیس ماسک ارسال کیے گئے ہیں، جبکہ چوتھی کھیپ میں میڈیکل پروفیشنلز کے لیے39 ہزار 200 این-95 ماسک بھی ارسال کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حفاظتی سامان میں ایک لاکھ 78 ہزار 660 حفاظتی سوٹ بھی شامل ہیں، جبکہ 54 ہزار 880 جوڑے دستانے، 31 ہزار 934 جوڑے شو کور بھی دیےگئے ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہناہے کہ 41 ہزار 65 سرجیکل کیپ، 19 ہزار807 فیس شیلڈ شامل ہیں اور 7 ہزار 795 حفاظتی عینک بھی بھیجےگئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ حفاظتی سامان میں 500 ملی لیٹر والی سینیٹائزر کی 39 ہزار 200 بوتلیں، 12ہزار 964 گاؤن بھی شامل ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ ملک بھر میں ڈاکٹروں اور میڈیکل پروفیشنلز کے لیے حفاظتی سامان 4 مراحل میں راونہ کیا گیا، جبکہ تمام سامان کی تفصیل این ڈی ایم اے کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔

تازہ ترین