سرفراز نواز نے 1999 کرکٹ ورلڈکپ کے تین میچز کو فکسڈ قرار دیدیا

May 03, 2020

سرفراز نواز نے 1999 کرکٹ ورلڈکپ کے تین میچز کو فکسڈ قرار دیدیا

رویورس سوئنگ کے موجد اور سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے 1999 کرکٹ ورلڈ کپ کے تین میچز کو فکسڈ قرار دے دیا۔

اپنے ایک پیغام میں سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ جسٹس قیوم رپورٹ میں جن لوگوں پر الزام ہیں انہیں پاکستان کرکٹ سے دور کیا جائے۔

سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ سابق کپتان وسیم اکرم نے احتساب کمیشن کے سامنے کرپشن کا اعتراف بھی کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 1999 کرکٹ ورلڈکپ کے تین میچز فکسڈ تھے۔

سرفراز نواز نے جن تین میچز کا ذکر کیا ان میں گروپ اسٹیج میں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، سپر سِکس اسٹیج پر پاکستان بمقابلہ بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف ایونٹ کا فائنل شامل ہے۔

واضح رہے کہ سابق چیئر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین خالد محمود نے بھی ان ہی تین میچز کو مشکوک قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر فاسٹ بولر عطا الرحمٰن اپنا بیان نہ بدلتے تو وسیم اکرم پر بھی وہی پابندی لگ سکتی تھی جو دیگر کھلاڑیوں پر لگی تھی۔