• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ 1999 کا فائنل مشکوک تھا، خالد محمود


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین خالد محمود کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 1999کے تین میچز مشکوک تھے۔

خالد محمود نے کہا کہ پاکستان کی بنگلادیش کے ہاتھوں شکست، بھارت اور فائنل میں آسٹریلیا کے سامنے ناکامی بھی مشکوک تھی۔

انہوں نے کہا کہ تینوں میچز فیئر نہیں کھیلے گئے۔

خالد محمود نے کہا کہ عطا الرحمٰن نے میرے سامنے اعتراف کیا کہ وسیم اکرم نے انہیں فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہوں نے حلف نامہ بھی عدالت میں جمع کرایا، پھر عطا الرحمٰن اچانک عدالت میں اپنے بیان سے مکر گئے۔

خالد محمود نے کہا کہ عطا الرحمٰن کے منحرف ہوجانے پر ایک کھلاڑی نے ان پر دباؤ ڈالا تھا۔

وسیم اکرم کا تبصرے سے انکار

اس سارے معاملے پر سابق کپتان وسیم اکرم نے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکا کردیا۔

جیو نیوز نے وسیم اکرم سے اس بارے میں بیان جاری کرنے کے لیے رابطہ کیا لیکن انہوں نے اس پر تبصرے سے گریز کیا۔

تازہ ترین