مرض کی وجہ سے اعتکاف توڑنے کا حکم

May 15, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔مجھے اعتکاف کابے حد شوق ہے، لیکن اکثر بیمار رہتا ہوں ،اس لیے ڈرتا ہوں کہ اگر اعتکاف میں بیٹھ گیا اور پھر مجبوری میں توڑنا پڑگیا تو پھر قضا کرنی ہوگی اور دس دن کی قضا میرے لیے مشکل ہوگی۔

جواب:۔اللہ پاک پر توکل کرتے ہوئے اعتکاف میں بیٹھ میں جائیں ،بالفرض اعتکاف ختم کرنا پڑے تو ایک ہی دن کی قضا واجب ہوگی۔(شامی ج:۲،ص:۱۳۳)