کارٹون ’مکی ماؤس‘ آج بھی مقبول ہے

May 17, 2020

رحمان محمود

پیارے بچو! ہم جانتے ہیں کہ کارٹون آپ کتنے شوق سے دیکھتے ہیں۔ ڈوریمون، سپائیڈرمین، پاورپفگرلز ، مسٹربین (کارٹون)، بیٹ مین، اوگی، پوکے مون، سکوبی ڈوبی ڈو اور جانی براوووغیرہ 24گھنٹے نشر ہوتے ہیں

لیکن ہمارے بچپن میں مکی ماؤس، ٹام اینڈ جیری ،تھنڈر کیٹس،ننجا ٹرٹلزاور پنک پینتھر کارٹون ہوتے تھے جو روزانہ 15-20منٹ نشر کیے جاتے تھے۔ان سب کارٹونز میں جو مقبولیت ،مکی ماؤس کو حاصل ہوئی،وہ کسی اور کارٹون کو نہیں ملی۔کیونکہ آج بھی بچے بڑوں کو جب کبھی موقع ملے تو ’’مکی ماؤس ‘‘ضرور دیکھتے اور محظوظ ہوتے ہیں۔

پیارےبچو!23مئی1929ء کو بچوں میں مقبول کارٹون مکی ماؤس کا پہلا بولتا ہوا کارٹون’’دی کارنیول‘‘ ریلیز کیا گیا۔ مکی ماؤس کو وجود میں

آئے ہوئے تقریباً91سال ہوچکے ہیں۔مکی ماؤس سے پہلے بھی کئی کارٹون بنائے جارہے تھے لیکن مکی ماؤس نے ریکارڈ توڑ مقبولیت حاصل کی۔والٹ ڈزنی نے 1928ء میں مکی ماؤس کا اسکیچ تیار کیا۔

تیز آواز، جسم پر سرخ نیکر اور گول مٹول ہاتھوں پر سفید دستانے پہنے یہ والٹ ڈزنی کا یہ کردار ایک صدی سے 4 نسلوں کو ہنسا ہنسا کراپنا گرویدہ بناتا رہا ہے۔والٹ ڈزنی نے اپنی عملی جدوجہد کے آغاز میں یہ کردار تخلیق کیا تھا ۔1928ء میں کارٹون کی ابتدائی شکل بنانے کے بعدڈزنی کمپنی کے مالک والٹ ڈزنی نے مکی ماؤس کے لیے اپنی آواز استعمال کی،اگرچہ مکی کی تیز چبھتی ہوئی آواز آج بھی وہی ہے، لیکن اس کے کردار میں اس وقت سے آج تک نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ۔امریکہ میں قائم ڈزنی کمپنی نے کئی ملکوں میں تھیم پارک بھی بنا رکھے ہیں اور دنیا کے 100 سے زائد ملکوں میں ان کے ٹیلی ویژن چینل کام کر رہے ہیں۔ ان کی وجہ سے مکی ماؤس اور اس کی ساتھی منی ماؤس دنیا بھر جانے پہچانے کردار بن گئے ہیں۔