• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم

ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف—فائل فوٹو
ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف—فائل فوٹو

یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے امریکی فیصلے پر روس نے خیر مقدم کیا ہے۔

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق کریملن نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی میں تعطل سے جنگ جلد ختم ہوسکتی ہے۔

کریملن کا کہنا ہے کہ تقریباً 3 سال بعد روسی صدر پیوٹن اور فرانسیسی صدر میکرون کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

کریملن کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے روسی صدر سے رابطے کی درخواست کی تھی۔ 

کریملن نے بتایا ہے کہ پیوٹن اور میکرون کی ایران اسرائیل کشیدگی اور یوکرین تنازع پر دو گھنٹے بامعنی گفتگو ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید