ہالا: مٹی کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری

May 18, 2020

ہالا(نامہ نگار)ہالانیوسعیدآبادسمیت ضلع مٹیاری میں مٹی کےطوفان اورگرج چمک کےساتھ برسات ژالہ باری درخت اکھڑگئے کھمبے گرنےتاریں ٹوٹنےسےبجلی کاطویل بریک ڈاؤن ہالانیوسعیدآبادبھٹ شاہ ہالا اولڈاڈیرولعٰل سمیت ضلع مٹیاری میں مٹی کےطوفان کےساتھ گرج چمک سے ہونےوالی بارش سےموسم خوشگوارہوگیا تاہم درجنوں جھگیاں، سائن بورڈ اور سائبان اڑگئے ، آم کےباغات کو کیریاں (کچےآم) جھڑنےسے نقصان پہنچاجبکہ ٹڈی دل کے حملوں کے بعدکاشت کی گئی کپاس کی فصل اورسبزیوں کو فائدہ ہواتیزاورہلکی برسات سےنشیبی علاقے زیرآب آگئےکچے کےمختلف مقامات پرژالہ باری کی اطلاع موصول ہوئی دیواریں گرنےسے2 افراد زخمی ہوگئےہالاشہرسمیت اکثرشہروں میں کئی گھنٹےبعدبجلی جزوی بحال کر دی گئی تاہم درجنوں دیہات تاریکی میں رہنےسےلوگوں کومشکلات کاسامناکرناپڑا۔