لاک ڈاون کے اثرات، ٹیکسی ڈرائیورز فاقہ کشی کیسا تھ بیماریوں میں مبتلا

May 18, 2020

ٹنڈوالہ یار ( نامہ نگار) ٹنڈوالہ یار میں لاک ڈاون کے اثرات تیزی سے سامنے آنے لگے ، ٹیکسی ڈرائیور فاقہ کشی پر مجبور، فاقہ کشی و بھوک سے پریشان ٹیکسی ڈرائیورز مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگےحکومت سے مدد کی اپیل کر دی ۔ ٹیکسی ڈرائیور یونین ٹنڈوالہ یار کے چیئرمین اسحق ہکڑو اور جنرل سیکریٹری ریاض جٹ کی قیادت میں ڈرائیوروں نے احتجاج کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ مسلسل لاک ڈائون نے ہمیں اور ہمارے بچوں کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا یے گھروں پر بیٹھ کر ہم پریشان ہوگئے ہم اگر اپنے ٹیکسی کے اڈوں پر آتے ہیں تو پولیس ہمیں ڈنڈے مارتی ہے ٹائروں کی ہوا نکال دیتی ہے اگر کرایہ مل جاتا ہے تو پولیس ہمیں راستے میں تنگ کرتی ہے اور 500 سے 1000 روپے طلب کرتی ہے جبکہ اس کرائے سے ہمیں صرف 300 روپے کا کمیشن ملتا ہے۔ جب گھر جاتے ہیں تو اس سے ایک دن کا سامان بھی نہیں آتا دوسری جانب ڈرائیوروں نے انکشاف کیا ایک طرف تو لاک ڈائون کے سبب ہمارے گھروں کے چولہے بجھے ہوئے ہیں تو دوسری جانب ہمارے ڈرائیور پریشانیوں کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہمارا ایک ڈرائیور اس کرب سے ذہنی توازن کھوبیٹھا ہے دوسرا جگر کے عارضے میں مبتلا ہے جسکی ایک ہفتے کی دوا 2200روپے میں آتی ہے، تیسرے کی آنکھوں کی بینائی جاتی رہی یے اس صورتحال میں ہم ڈرائیور کس کے پاس جائیں کس کے آگے فریاد کریں۔