• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں سولر انرجی پروجیکٹ میں اربوں کی بےقاعدگی کا انکشاف

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور میں سندھ میں 27 ارب کے سولر انرجی پروجیکٹ میں اربوں کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

چیئرمین کمیٹی سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ این جی اوز کی سلیکشن بغیر ٹینڈر کے کچھ لوگوں میں بندر بانٹ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 21 ہزار روپے میں ملنے والا پینل 60 ہزار میں لیا گیا، اپنی مرضی کے لوگوں کو نوازنے کےلیے پورا پلان بنایا گیا۔

اجلاس کے دوران پلاننگ ڈویژن سندھ کے حکام نے بریفنگ دی اور بتایا کہ سولر پروجیکٹ میں اربوں روپےکی کرپشن کے ثبوت ملے ہیں۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ پروجیکٹ کی 2 مرتبہ انکوائریاں کی گئی ہیں، پروجیکٹ کے تحت غریب لوگوں کو سولر پینل ملنا تھے۔

حکام کے مطابق یہ پروجیکٹ این جی اوز کے تحت دیا گیا تھا، اس میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہر لیول پر پائی گئی ہیں۔

قائمہ کمیٹی سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں تمام ریکارڈ کے ہمراہ سیکریٹری کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید