طوفان ’امفان ‘ بھارتی ساحلوں سے ٹکرا گیا

May 21, 2020


خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان امفان بھارتی ساحلوں سے ٹکرا گیا، بھارتی ریاست اڑیسا اور مغربی بنگال میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

طوفان کے زیراثر اوڑیسا اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں 106 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی طوفانی ہوائیں، اونچی لہروں اور موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ساحلی علاقوں سے لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سمندری طوفان بنگلہ دیش کے ساحلوں سے بھی ٹکرائے گا۔

سمندری طوفان امفان 1999ء کے بعد سے خلیج بنگال میں بننے والا سب سے بڑا طوفان بتایا جا رہا ہے۔