سونا فی تولہ 50 روپے مہنگا

May 22, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ،مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 50روپے مہنگا لیکن عالمی مارکیٹ میں17ڈالر فی اونس سستا ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کی کمی سے1733ڈالر فی اونس ہوگئی ،تاہم اس کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں میں50روپے کے اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 95ہزار 850روپے اور دس گرام سونے کی قیمت43روپے کے اضافے سے 82ہزار 176روپے ہو گئی اور چاندی کی قیمت 1040 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔