لاہور: پتنگ کی ڈورسے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

May 22, 2020

پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں پابندی کے باوجود ناصرف پتنگ بازی جاری ہے بلکہ اس نے اب تک متعدد افراد کی جان لی ہے اور متعدد کو زخمی بھی کیا ہے۔

کہیں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے تو کہیں پتنگ کے پیچھے بھاگتے ہوئے چھتوں پر سے گر کر مختلف افراد ہلاک یا پوری عمر کے لیے اپاہج ہو چکے ہیں۔

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حسن نامی نوجوان موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ کٹی ہوئی پتنگ کی تیز دھار ڈور اچانک اس کے گلے پر پھر گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، پتنگ کی ڈور سے بچہ جان بحق، مقدمہ درج

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے کے نتیجے میں نوجوان حسن شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔