• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں پتنگ بازی کا سلسلہ رک نہ سکا، پتنگ کی ڈور سے ایک ہی دن میں 3 افراد زخمی ہو گئے، پولیس حادثے کا باعث بننے والے پتنگ بازوں کو گرفتار نہ کر سکی۔

لاہور میں بدھ اور جمعرات کی رات کو تیسرا شخص بھی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا، کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنوں میں پولیس کے دعووں کے باوجود شہر کے مختلف حصوں میں پتنگ بازی جاری رہی۔

پتنگ بازی کی وجہ سے کینٹ ڈویژن میں ڈور پھرنے کے دو واقعات میں تھانہ ڈیفنس اے کی حدود میں راؤ عبدالرحمان جبکہ تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں احمد حسان زخمی ہوگیا۔

اسی طرح تھانہ نشتر ٹاؤن کی حدود میں موٹر سائیکل سوار زاہد حنیف بھی ڈور پھرنے سے زخمی ہوا، تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین